بدین میں پلاٹ کی خریداری پر فراڈ،عبدالحمید بروھی کی بااثرشخص کی سرپرستی میں جہانزیب کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے شہری جہانزیب نے بدین کے مقامی بااثرافرادکے خلاف وزیراعظم پورٹل پردھوکہ دہی کی شکایت درج کروادی ہے۔جہانزیب کی جانب سے وزیراعظم پورٹل پر درج کی جانےو الی شکایت پر موقف اختیارکیاہے کہ عبدالحمید بروهي نامی شخص سے اس نے ضلع بدین میں 12600اسکائرفٹ کے ایک پلاٹ کی خریداری ایک کروڑ30لاکھ میں کی تھی اوراس پلاٹ عوض جہانزیب کی جانب سے عبدالحمید بروهي کو 30لاکھ5 فروری 2020میں اداکئے پھر30مارچ2020 کومزید30لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی جبکہ5 اکتوبر2020کو35لاکھ اداکئے اس طرح مجموعی طورپرعبدالحمید بروهي نامی شخص کو95لاکھ کی ادائیگی کی گئی تاہم باقی ماندہ رقم کی ادائیگی اورپلاٹ اس کے نام کرنے کے لئے جب جہانزبب نے عبدالحمید بروهي سے رابطہ کیاتوعبدالحمید بروهي نے اس کو پلاٹ دینے سے انکارکرتے ہوئے اس کو زدوکوب کیاا اورسنگین نتائج کی دھمکیاں بھی تھی ، اس ضمن میں جہانزیب نے بتایاکہ عبدالحمید بروهي کو بدین کے بااثرشخص کی سرپرستی حاصل ہے جس کی وجہ سے عبدالحمید بروهي جهانزیب کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہاہے۔واضح رہے کہ وزیزاعظم پورٹل پر درج کی جانےو الی شکایت کارروائی کے لئے آئی جی سندھ اورڈپٹی کمشنربدین کو ارسال کردی گئی ہے۔