Uncategorized
گلشن ویلفیئرایسوسی ایشن کی جانب سے راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کوروناوائرس کے باعث ملک بھرمیں حکومت کی جانب سے لاک ڈاﺅن کیاگیاہے جس کے باعث دھاڑی دارطبقہ سمیت بیشتر سفیدپوش افرادکے حالات بہت خراب ہوگئے ہیں اوران کے گھروں میں کھانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے تاہم حکومت سندھ سے رجسٹرڈایک فلاحی اداے گلشن ویلفیئرایسوسی ایشن کے صدرکاشف تھیم ،جنرل سیکریٹری کاشف شہزاداورسپرست اعلیٰ مرزا عبدالحنان بیگ نے ضرورت مندافرادکو راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیاہے اوراب تک سوسے زائد خاندانوں کو راشن تقسیم کیاجاچکاہے۔ گلشن ویلفیئرایسوسی ایشن نے لوگوںکی سفیدپوشی کاخیال کرتے ہوئے ان کے گھروں میں اپنے رضاکاروں کے ذریعے راشن کی تقسیم کی ہے۔