Eham Khabar

ملتان سلطان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرکو9وکٹوں سے عبرتناک شکست دیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپرلیگ سیزن 8کے تیسرے میچ میںملتان سلطان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرکو9 وکٹوں سے شکت دیکر اپناپہلے میچ میں کامیابی حاصل کرلی ملتان سلطان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرکی جانب سے دیئے گئے 110کے ہدف کو دووکٹوں کے نقصان پر13.3اوورزمیں مکمل کرکے جیت کاسہرااپنے نام کیاملتان سلطان کے احسان اللہ کو پانچ کھلاڑی آئوٹ کرنے پرمیچ کا بہتری کھلاڑی قراردیاگیا،پاکستان سپرلیگ سیزن8کے تیسرے میچ میں ملتان سلطان نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورزمیں 110بنائے اوراس کے تمام کھلاڑی آﺅٹ ہوئے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے جوسن رائے نے 18گیندوں پر27رنزبنائے،عبدالبنگل زئی نے چھ گیندوں پرایک رن بنایا،سرفرازاحمدنے سات گیندوں پر دورنزبنائے،عمراکمل نے 17گیندوں پر11رنزبنائے،افتخاراحمدصفرپرآﺅٹ ہوئے،محمدنوازنے18گیندوں پر14رنزبنائے،محمدحفی´ط نے15گیندوںپر18رنزبنائے،نسیم شاہ ایک رن بناسکے، محمدحسنین نے 20گیندوں پر22رنزبنائے

،ملتان سلطان کی جانب سے عقیل حسین نے چاراوورزمیں31رنزدیئے اورکوئی کھلاڑی کوآﺅٹ نہیں کیا،سمین گلنے تین اورزمیں20رنزدیکردوکھلاڑیوںکوآﺅٹ کیا،عباس آفریدی نے 3.5اوورزمیں27رنزدیئے اوردوکھلاڑی آﺅٹ کئے،احسان اللہ نے چاراوورزمیں12رنزدیکر5وکٹیں لیں،اسامہ میرنے چاراوورزمیں 19رنزکے عوض ایک کھلاڑی آﺅٹ کیا،ملتان سلطان نے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ گیندوں پر3رنزبنائے،محمدرضوان نے34 گیندوں پر28 رنزاورریلی روسونے41گیندوں پر 78 رنزکی ناقابل شکست انگزکھیلی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے نسیم شاہ نے وو اوورزمیںچھ رنزددیئے، ،نعوان تھشورانے دو اوورزمیں 21 رنزدیکرایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا، ،محمدحسنین نے 3 اوورزمیں رنز29رنزدیئے ،محمدحفیظ نے 2 اوورزمیں 15 رنزد،محمدنوازنے 2.3 اوورزمیں28 رنزدیئے اور،افتخاراحمدنے دو اوورزمیں 10رنزدیئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button