Breaking NewsCrimeEham KhabarExclusive Reports

محکمہ کسٹمزنے بانڈڈویئرہاﺅس میں رکھنے چھالیہ کے کنسائمنٹس کی ڈیلیوری روک دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزنے ویئرہاﺅس میں رکھنے چھالیہ کے سیکڑوں کنسائمنٹس کی ڈیلیوری روک دی ہے جس کے وجہ سے چھالیہ کے درآمدکنندگان میں شدید اضطراب کی لہرپائی جارہی ہے۔اپریزمنٹ ویسٹ اورایس اے پی ٹی کلکٹریٹ کی جانب سے دوالگ الگ نوٹیفکیشن جاری کئے گے ہیں جس میں کہاگیاہے کہ محکمہ کسٹمزنے ویئرہاﺅس میں رکھے ایسے تمام کنسائمنٹس کی ڈیلیوری روک دی ہے اورگوداموں میں رکھے ہوئے چھالیہ کے کنسائمنٹس کی ڈیلیوری متعلقہ کلکٹریٹ کی این اوسی کے بغیرنہیں کی جائے گی اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ بانڈڈویئرہاﺅ س کا لائسنس منسوخ کردیاجائے گا، اس سلسلے میں محکمہ کسٹمزکے ذرائع نے بتایاکہ گذشتہ دنوں کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے ویئرہاﺅس میں رکھے ہوئے کنسائمنٹس کی ڈیلیوری چھالیہ کی لیب رپورٹ پر تحفظات کی وجہ سے روک دی گئی تھی ،کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے پلانٹ پروٹیکشن کے ڈائریکٹرجنرل کو مکتوب میں کہاگیاتھاکہ کراچی پورٹ پر درآمدکئے جانے والے چھالیہ کے تمام کنسائمنٹس کالیبارٹری ٹیسٹ کراچی کے بجائے لاہورمیں قائم پی ایس کیوسی اے لیبارٹری سے کروائے جارہے ہیں جس میں بدعنوانی کی اطلاعات ملی ہیں جس پر ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن نے فوری طورپر چھالیہ کالیبارٹری ٹیسٹ کراچی میں قائم ایچ ای جے لیب سے کروانے کے احکامات جاری کردیے تھے ،احکامات کے بعد کسٹمزانٹیلی جنس نے بانڈڈویئرہاﺅس میں رکھے چھالیہ کے کنسائمنٹس کی ڈیلیوری کی اجازت دیدی تھی ،لیکن اس کے بعد محکمہ کسٹمزکے دوکلکٹریٹس ویسٹ اورایس اے پی ٹی کے افسران نے بانڈڈویئرہاﺅس میں رکھے چھالیہ کے کنسائمنٹس کی ڈیلیوری روک دی ہے ۔کسٹمزذرائع کاکہناہے کہ 28اکتوبر2024بروزپیر چیف کلکٹرکے ساتھ میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کیاجائے گاکہ بانڈڈویئرہاﺅس میں رکھے چھالیہ کے کنسائمنٹس کو لیبارٹری ٹیسٹ دوبارہ کیاجائے گایانئے درآمدکئے جانے والے چھالیہ کے کنسائمنٹس کو لیب ٹیسٹ کے لئے کراچی میں قائم ایچ ای جے لیبارٹری میں بھیجاجائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button