Breaking NewsEham KhabarExclusive Reports

کپڑوں کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں مشکلات کا سامنا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ساﺅتھ ایشیاپاک ٹرمینل (ایس اے پی ٹی)کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل (کے آئی سی ٹی )پردرآمدکنندگان کو کپڑوں کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹرمینل پر تعینات کسٹمزافسران کی جانب کپڑوں کے درآمدی کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کے دوران کنٹینرمیں موجودکپڑوں کی سوفیصدپیکنگ کو کھول کرپورٹ پر دوتین دن تک چھوڑدیاجاتاہے جس کی وجہ سے پورٹ پر موجودگندگی،مٹی اورنمی سے کپڑا خراب ہوجاتاہے جبکہ جانچ پڑتال کے نام پر پوراکنٹینرخالی کردیاجاتاہے اوربعد ازاں کنٹینرسے باہرنکالاجانے والا کپڑا پوری طرح سے کنٹینرمیں نہیں آتاکیونکہ کپڑے کے درآمدی کنسائمنٹس کی پیکنگ مشینوں سے کی جاتی ہے اورایک مرتبہ پیکنگ کھلنے دوبارہ اسی طرح پیک نہیں ہوتا جس کی وجہ سے درآمدکنندگان کوپریشانی کا سامناکرناپڑرہاہے علاوہ ازیںلوزکپڑااٹھانے کے لئے کسٹمزاتھارٹی سے دوبارہ اجازت لیناپڑتی ہے جبکہ ڈیمرج کی مدمیں اضافی ادائیگیاں کرناپڑرہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button