کراچی کسٹمزایجنٹس ایسویسی ایشن کے ہیڈ آفس میں پی ایس ڈبلیو کے لیے نادرا ای سہولیت بائیومیٹرک تصدیق کی افتتاحی تقریب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے ہیڈآفس میں نادراای سہولت کاﺅنٹرکی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیاگیاجس میں ڈائریکٹر جنرل ، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریفارمز اینڈ آٹومیشن (ویب پروجیکٹ) واجد علی نے گذشتہ روزکراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے ہیڈ آفس میں نادرا ای سہولت کاو¿نٹر کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریفارمزاینڈآٹومیشن واجد علی نے کہا کہ پاکستان سنگل ونڈو سہولت وقت ،کاروباری لاگت اور پیچیدگیوں کو کم کرے گی جبکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے تجربے کے معیار کو بہتر بنائے گی تاکہ کاروبار میں آسانی کو یقینی بنایا جاسکے اور حکومتی اداروں کو انٹیگر یٹیڈ رسک مینجمنٹ اپروچ اپنانے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ڈبلیو کا نفاذ پاکستان کو ڈبلیو ٹی او کے تجارتی سہولت معاہدے کی تعمیل حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تجارتی مرکزبننے میںبھی مددگارثابت ہوگا۔ اس موقع پرکراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر واثق حسین خان نے کہاکہ کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن پاکستان سنگل ونڈوپورٹل میں کسٹمز ایجنٹس اور ان کے کلائنٹ تک (درآمد / برآمد کنندگان) کی رجسٹریشن کیلئے درکار بایومیٹرک تصدیق ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈبلیو بلاشبہ تجارت کو آسان بنانے کے لیے ایک بڑی تبدیلی ہے۔ ایسوسی ایشن کو پی ایس ڈبلیو کے لیے ہیلپ ڈیسک شروع کرنے کا اعزاز حاصل ہے ،ہیلپ ڈیسک کے قیام سے کاروباری برادری کو سہولت فراہم کی جائے گی۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر ریفارم اینڈ آٹومیشن انجینئر ریاض میمن ، کلکٹر اپریزمنٹ ایسٹ فیاض رسول ، ایڈیشنل ڈائریکٹر پاکستان سنگل ونڈو نوید عباس جبکہ کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے آفس بیئررز، ممبرز منیجنگ کمیٹی اور کے سی اے اے کے سینئر ممبران کی بڑی تعداد شریک تھی۔اس موقع پر کے سی اے اے کے جنرل سیکریٹری محمود الحسن اعوان نے شرکاءکو مشورہ دیا کہ وہ پی ایس ڈبلیو کے لیے نادرا ای سہولیت سے متعلق تمام ممبروں میں معلومات پھیلائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔