زیارت کراس کے مقام پر چیک پوسٹ کی افتتاح
کراچی(اسٹاف رپورٹر)زیارت کراس کے مقام پر نئی چیک پوسٹ کا افتتاح کردیاگیاہے جس سے اسمگلنگ میں کافی حد تک کمی رونماہوگی ان خیالات کااظہارکلکٹرکسٹمزکوئٹہ عرفان جاوید نے چیک پوسٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اس چیک پوسٹ کے قیام کے لئے منسٹری آف فنانس نے اس ضمن میں 18کروڑروپے کی منظوری دی ہے فنڈکا اجراءکے بعد جولائی میںپانچ ایکٹرکے رقبہ پرکام شروع کیاجائے گااورفی الحال ایک ایکٹرپر ضروری تعمیرات کی جائے گی جبکہ باقی رقبہ پر سپاہیوں اوراسٹاف کے لئے رہائش گاہ، دفاترارگودام بھی بھی بنائے جائے گے ۔انہوںنے کہاکہ اس چیک پوسٹ کے قیام سے پاک افغان بارڈر بادینی کے مقام پر جو کسٹمز اسٹیشن بن چکی ہے اسکے کام کو مزید شفاف بنانے کے لئے دن رات محنت کریں گے۔اس کے علاوہ پنجاب اور خیبر پختون خواہ سمیت ملک کے دوسرے علاقوں میں اسمگلنگ کے نیت سے جانے والی مال پربھی نظر رکھی جاے گی۔اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر یاسر وہاب کلوڑ ، ڈپٹی کلکٹر ملک محمد احمد ، ترجمان کسٹمز بلوچستان ڈاکٹر عطا بڑیچ، انچارج زیارت کراس کسٹم چیک پوسٹ انسپکٹر جمیل کاکڑ ، انسپکٹر عیسی خان،انسپکٹر صلاح الدین کھوسو انسپکٹر بھی موجودتھے