Eham Khabar

ایکسپورٹرز کو جاری قرضوں پر شرح سود میں 2 فیصد کا اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسپورٹرز کو دیئے جانے والے قرضوں پر شرح سود میں 2 فیصد کا اضافہ کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق شرح سود میں اضافے کا اطلاق ایکسپورٹ فنانس اسکیم اور لانگ ٹرم فنانسنگ فیسیلیٹی پر ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ایکسپورٹ فنانسنگ اسکیم کے تحت جاری ہونے والے قرضوں پر شرح سود 5.5 فیصد سے بڑھا کر 7.5 فیصد کردیا گیا ہے۔ جبکہ طویل مدتی سرمایہ کاری اسکیم کے تحت جاری کردہ قرضوں پر شرح سود 5 فیصد سے بڑھا کر 7 فیصد کردیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ سے ان اسکیموں پر عائد شرح سود مانیٹری پالیسی سے منسلک کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button