Breaking NewsEham Khabar

لنڈاکے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں بے قاعدگیوں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اپریزمنٹ ایسٹ ،اپریزمنٹ ویسٹ اوراپریزمنٹ ایس اے پی ٹی کے لنڈاکے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہواہے۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ کلکٹریٹ سے لنڈاکے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس گرین چینل کے ذریعے کی جاری ہے اوراستعمال شدہ کپڑاکے بجائے الیکٹرانکس اشیاءسمیت کپڑااوردیگراشیاءکی کلیئرنس کی جارہی ہے ،ذرائع نے بتایاکہ لنڈاکے کنسائمنٹس کی ایگزامنیشن نہیںکی جارہی،صرف چارسے پانچ کنٹینرزکی جانچ پڑتال کی جاتی ہے جبکہ باقی لنڈاکے کنٹینروں کو بغیرایگزامنیشن کلیئرکرکے ماہانہ کروڑوں روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ کلکٹریٹس سے ماہانہ 1500سے زائد لنڈاکے کنٹینرزکلیئرکئے جاتے ہیںجس میں کروڑوں روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button