Eham Khabar
کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن نے پورٹ چارجز کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد عامر نے کورونا وائرس کی وجہ سے کنسائمنٹس کلیئرنس میں دشواریوں کے باعث پورٹ ڈیمرج اور ڈیٹنشن چارجز ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے ٹریڈ کو نقصانات کو کم کرنے کے لئے پورٹ چارجز کو فی الحال ختم کیاجائے۔ محمد عامر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ایک عالمی وبا کی صورت اختیار کرچکا ہے اور اس سلسلے میں ایسوسی ایشن نے پہلے ہی اس حوالے سے احتیاطی تدابیر جاری کردی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے میڈیکل اور دوسرے سامان کی امپورٹ پر ڈیوٹی اور ٹیکس کی رعایت دی جائے۔