اسٹیک ہولڈرزکو نیشنل بینک میں ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی میں شدیدمشکلا ت کا سامناکرنا پڑرہاہے، خرم اعجاز
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل بینک کسٹمزہاﺅس برانچ کی کارکردگی انتہائی ابترہونے کے باعث کسٹمزایجنٹس اوردرآمدکنندگان کو ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی میں شدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے ان خیالات کا اظہارکراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدرخرم اعجازاورجنرل سیکریٹری واثق حسین خان نے اپنے ایک بیان میں کیاہے۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں نیشنل بینک کے صدرکو بھی آگاہ کیاگیا ہے لیکن نیشنل بینک کے صدرکی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایاگیاجس سے اسٹیک ہولڈرکی مشکلات کو ختم کیاجاسکے جبکہ نیشنل بینک کے صدرنے جے آئی ٹی میں اپنے بیان قلم بندکرنے میں پانچ گھنٹے کی تاخیرپر برہمی کا اظہارکیالیکن نیشنل بینک کی کسٹمزہاﺅس برانچ کراچی میں اسٹیک ہولڈرکے ساتھ درپیش پریشانی نظرنہیں آرہی۔انہوں نے کہاکہ کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے نیشنل بینک کسٹمزہاﺅس برانچ میں 20اضافی کاﺅنٹرکھلولنے کی درخواست کی مگرنیشنل بینک کے اعلیٰ حکام نے اس پر عمل نہیں کیا۔