کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ نے ایسوسی ایشن کا چارج لے لیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میںکامیابی کے بعدکسٹمزایجنٹس الائنس پینل کے نامزدامیدواروں نے28ستمبرکو مقامی ہوٹل میں ہونے والی سالانہ جنرل میٹنگ میں اپنے عہدوں کاچارج سنبھال لیاہے۔واضح رہے کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16ستمبرکو منعقدہوئے تھے جس میں نتیجہ تنازعہ کا شکارہونے کے بعد روک لیاگیاتھاتاہم بعدازاں گذشتہ دنوں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی جس میں کسٹمزایجنٹس الائنس کی جانب نامزدپوراپینل کامیاب قرارپایا،چیف الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج کا اعلان کیاگیاجس میں پریزیڈنٹ فصل مشتاق 475ووٹ،سینئروائس پریزیڈنٹ محمد امین عیسانی 486ووٹ،وائس پریزیڈنٹ مرزااطہربیگ 479ووٹ،اسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ محمودالحسن 476ووٹ ، جنرل سیکریٹری محمد عامر487ووٹ،جوائنٹ سیکریٹری حسن شیخ وہرا488ووٹ،انفارمیشن سکریٹری رانا زاہدفاروق 481ووٹ،فنانس سکریٹری محمد مناف جھانگڑا485ووٹ،اور ممبر منیجنگ کمیٹی شیزاداشرف 493ووٹ،دانش نصیر،کاشف انور487ووٹ،اصلاح علی انصاری 486ووٹ،خواجہ ذیشان اقبال 484 ووٹ، احمد شیزاد ،مرزا عبد الحنان بیگ483ووٹ،اقبال ظفرعالم 482ووٹ،فہیم الحسن،نوشرواں حیدر481ووٹ اورشیخ مدثررفیق 480ووٹ لے کرکامیاب قرارپائے