فیڈریشن کے انتخابات میں خرم اعجازنائب صدرکی نشست پربڑے مارجن سے کامیاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن کے سالانہ انتخابات برائے 2020میںکراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے حمایت یافتہ امیداوارخرم اعجازنے نائب صدرکی نشست پر بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف بی سی سی آئی کے انتخابات برائے 2020میں بزنس مین پینل کے پانچ سال بعد یونائیٹڈبزنس گروپ کو شکست دے کراقیدارحاصل کرلیاہے ۔انتخابات میں کامیاب نائب صدرخرم اعجاز نے ایسوسی ایشنز کی نمائندگی کرتے ہوئے سب سے زیادہ 122ووٹ جبکہ یو بی جی کے زبیرباجوہ نے 111ووٹ،بزنس مین پینل کے سلطان رحمن نے 107ووٹ اور ڈاکٹر ارشد نے 101ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔اس ضمن میں نائب صدرکی نشست پر کامیاب امیدوارخرم اعجازسے رابطہ کیاگیاتوانہوںنے کہاکہ ہماری کامیابی حق کی جیت ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ بزنس مین پینل کے تمام کامیاب امیدواراپنے منصب کی ذمہ داریاں ایمانداری سے پوری کریں گے اور کسٹمزایجنٹس سمیت تمام تاجربرادری کو درپیش مسائل کوحل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی تاکہ تاجربرادری کی مشکلات کم سے کم ہوسکیں۔انہوںنے تاجربرادری کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ تاجربرادری نے بزنس مین پینل پر اعتمادکرتے ہوئے کامیابی دلوائی اورہم بھی تاجربرادری کو مایوس نہیں کریں گے۔اس ضمن میںکسٹمزایجنٹس الائنس کے بانی حاجی آصف سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے فیڈریشن کے انتخابات میں بزنس مین پینل کی کامیابی پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ فیڈریشن کے نومنتخب صدراوربزنس مین پینل کے چیئرمین انجم نثاکاشکریہ اداکیاکہ انہوںنے کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق صدرخرم اعجازکوفیڈریشن کے نائب صدرکے لئے نامزدکیااوریہی وجہ ہے کہ کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن نے فیڈریشن کے انتخابات میں بزنس مین پینل کی بھرپورحمایت کی جس کانتیجہ جیت کی صورت میں سب کے سامنے ہے۔
Khurram Ejaz Elected as Vice President in FPCCI Election