Eham Khabar
لاہور ہائی کورٹ نے چائنا سے ٹائلز کی درآمد پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی پر عملدرآمد روک دیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر چائنا سے درآمد کی جانے والی ٹائلز پر عائد کی جانے والی اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی پر عملدرآمد سے روک دیا ہے۔ نیشنل ٹیرف کمیشن نے اکتوبر 2017ءمیں چائنا سے درآمد کی جانے والی ٹائلز پر 36.5 فیصد تک اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کی تھی او راس بارے میں 10 اکتوبر کو اس بارے میں آگاہ کیا تھا۔ این ٹی سی نے ایک بار بھی ایف بی آر کو مطلع کیا ہے کہ میسرز قریشی سنز نے ایک پٹیشن لاہور ہائی کورٹ میں دائر کررکھی ہے جس کی بنیاد پر عدالت نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے فیصلے پر عملدرآمد سے روک دیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اگلی سماعت تک اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد نہ کی جائے۔