Anti-SmugglingBreaking NewsEham Khabar

پاکستانی بارڈرز پر اسمگلنگ روکنے کیلئے قوانین جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے افغانستان، انڈیا اور ایران کے بارڈر ایریا کے مخصوص علاقوں کو متعین کیا ہے جس کے بعد ان مقامات پر اسمگلنگ کے سامان کی چیکنگ کی جاسکے گی۔ ایف بی آر کی جانب سے ایس آر او 499جاری کیاگیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر کو کسٹم ایکٹ 1969 کے قوانین کے تحت دیئے گئے اختیارات کو استعمال کرنے کا طریقہ واضح کردیا گیا ہے۔ اس ایس آر او کے مطابق ایف بی آر نے سرحدی علاقوں سے ملحق 10 کلومیٹر کے اندر اندر اسمگلنگ مانیٹرنگ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ان مقامات میں ژوب، شیرانی، قلعہ سیف اﷲ، پشین، قلعہ عبداﷲ، چمن، نوشکی اور چاغی شامل ہیں۔ حال ہی میں ایف بی آر نے اشیاءکی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے گندم، چینی اور یوریا کو ضروری اشیاءقرار دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button