ایف بی آرنے ایل ای ڈی لائٹس پر ٹیکس سہولت کی وضاحت کردی
کراچی(اسٹا ف رپورٹر)فیڈرل بورڈا ٓف ریونیونے ایس آراو570میں ایل ای ڈی لائٹس پر فری ٹریڈایگریمنٹ کے تحت ٹیکس سہولت کی وضاحت کردی۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈآف ریونیو کی جانب سے جولائی 2017میںایس راو570جاری کیاگیاتھاجس میں چائنا سے درآمدکی جانے والی الیکٹرک فرنس انرجائزرپر فری ٹریڈایگریمنٹ کے تحت ٹیکس سہولت دی گئی تھی تاہم درآمدکنندہ میسرزڈائی آئی چی لائٹنگ کی جانب سے ایف بی آرسے ایس آراو570کی وضاحت طلب کی گئی جس پر ایف بی آرنے ایک مکتوب کے ذریعے وضاحت کی کہ ایس آراو570کے تحت چائنا سے درآمدکی جانے والی الیکٹرکس فرنس انرجائزرزپر فری ٹریڈایگریمنٹ کے تحت ٹیکس سہولت دیگئی ہے جوایچ ایس کوڈ85543-5010,5020اور8543-7090کے تحت کلیئرکی جاتی ہیں۔مکتوب میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ جبکہ الیکٹرکس فرنس انرجائزرکے علاوہ تمام ایل ای ڈی کی مصنوعات پر فری ٹریڈایگریمنٹ کے تحت ٹیکس سہولت نہیں دی گئی ہے۔