Breaking NewsEham KhabarExclusive Reports

سولر پینل منی لانڈرنگ کا مرکزی ملزم گرفتار

کراچی (کسٹم نیوز) ایف بی آر کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلئیرنس آڈٹ کسٹمز کو سولر پینل منی لانڈرنگ اسکینڈل میں نامزد گروہ کے افراد کی گرفتاری میں زبردست مزاحمت کا سامنا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلئیرنس آڈٹ کسٹمز سا¶تھ کراچی ڈائریکٹر شیراز احمد نے اس بارے میں بتایا کہ سولر پینل کی درآمدات کی آڑ میں 80ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم رب نواز کی گرفتاری کے وقت ہمیں سخت مزاحمت کا سامنا رہا تاہم ہماری ٹیم نے طویل جدوجہد کے بعد کسٹم کورٹ کراچی کے احاطے سے ملزم رب نواز کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسٹمز پوسٹ کلئیرنس آڈٹ کی ٹیم نے کسٹمز کورٹ میں سماعت کے بعد ایک اور مقدمے میں ملزم رب نواز کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ٹیم سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ انھوں نے بتایا کہ ملزم گرفتاری سے بچنے کیلیے کسٹمز کی عدالت کے احاطے میں کئی گھنٹے موجود رہا جبکہ کسٹم پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی ٹیم ملزم رب نواز کو گرفتار کرنے کیلیے کسٹمز کورٹ کے باہر موجود تھی۔ ڈائریکٹر پی سی اے نے بتایا کہ اس دوران ملزم رب نواز کی جانب سے کسٹم عملے کو دھمکیاں بھی دی گئیں اور عدالت کے باہر اس کے مسلح گارڈز بھی موجود رہے۔ ڈائریکٹر پی سی اے نے بتایا کہ ملزم رب نواز کے وکلا کی کسٹم حکام سے تکرار بھی ہوئی۔ واضح رہے کہ ملزم رب نواز کے خلاف 80 ارب روپے سے زائد مالیت کی منی لانڈرنگ کے مقدمات درج ہیں ، انکا کہنا ہے کہ ملزم رب نواز سولر پینل کی درآمدات کی آڑ میں منی لانڈرنگ کا ماسٹر مائنڈ ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button