Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

انفورسمنٹ کراچی کا بہادرآباد گودام پر چھاپہ،7 کروڑ سے زائد مالیت کا غیر ملکی کپڑا ضبط

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے شعبہ انسداد اسمگلنگ آرگنائزیشن نے بہادر آباد میں واقع گوداموں سے بڑی مقدار میں چھپائی اسمگل شدہ صوفے اور پردے کے کپڑے برآمد کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے کلکٹر باسط مقصود عباسی کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ سلک شاپنگ مال بہادر آباد کراچی میں قائم گوداموں میں غیر ملکی اسمگل شدہ صوفوں اور پردوں کے کپڑوں کی بڑی مقدار چھپائی گئی ہے جس پر کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی باسط مقصود عباسی نے فوری طور پر ڈپٹی کلکٹر انفورسمنٹASO سید محمد رضا نقوی کو ہدایات جاری کیے جنہوں نے آپریشن کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی، گزشتہ دنوں اس ٹیم نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کو انجام دیا، جس کے نتیجے 11200 کلوگرام غیر ملکی صوفہ اور پردہ کلاتھ، ویلویٹ (فیبرکس) برآمد ہوئی جس کی مالیت 7 کروڑ 33 لاکھ 40 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔ برآمد شدہ کپڑے کو محکمہ کسٹمز نے اپنی تحویل میں لے کرملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ کلکٹر باسط مقصود عباسی کی سربراہی میں یہ آپریشن کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی جانب سے کراچی شہر میں جاری انسداد اسمگلنگ کی کوششوں کا حصہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button