Breaking NewsEham Khabar

فعال ٹیکس پیئرز کی فہرست میں خامیاں دور کرنے کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ٹےکس بار ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کے ویب پورٹل کو سال 2024 کے لئے فعال ٹیکس پیئرز کی فہرست کے اجراءکے لئے قانونی دفعات کے ساتھ سیدھ میں لانے کے حوالے سے ایک اہم قانونی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایف بی آر کے ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی آفاق احمد قریشی کو بھیجے گئے مراسلے میں کراچی ٹیکس بار کے صدر سید ظفر احمد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ اور اس کے بعد فعال ٹیکس فہرست کے اجراءسے معتلق ایک ممکنہ قانونی مسئلہ پر روشنی ڈالی۔ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 181A اور انکم ٹیکس رولز 2002 کے رولز 81B کے مطابق ایف بی آر روایتی طور پر اے ٹی ایل کو اپنے ویب پورٹل پر سالانہ یکم مارچ تک شائع کرتا ہے، اس فہرست میں وہ ٹیکس دہندگان شامل ہیں جنہوں نے ٹیکس سال کےلئے اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے ہیں۔ فائل کرنے کی آخری تاریخ ہر سال 31 دسمبر کو ختم ہونے والے فورا پہلے کے بڑے مہینوں میں آتی ہے۔ 2024ءکے اے ٹی ایل کے لئے ٹیکس سال 2023 کے لئے آمدنی کی واپسی کی بنیاد پر، اشاعت کے شیڈول کی تاریخ یکم مارچ 2024 ہے۔ تاہم کے ٹی بی اے کے صدر نے سال کے ساتھ کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے لئے مقررہ تاریخ سے متعلق ایک قانونی نقطہ کی طرف نشاندہی کی۔ ٹیکس سال 2023 ءکے لئے جنوری سے جون کے درمیان ختم ہوتا ہے۔ کے ٹی بی اے نے یہ نکتہ اٹھایا کہ کارپوریٹ ٹیکس پیئرز کے لئے آخری تاریخ 31 دسمبر 2023ءکو اتوار تھا، اس طرح ان کی آخری تاریخ اگلے دن یعنی یکم جنوری 2024 بنتی ہے۔ا سی طرح اگر فعال ٹیکس دہندگان دسمبر 31 کی بنیاد پر شائع کی گئی تو کئی ٹیکس پیئرز اے ٹی ایل میں اندراج سے محروم ہوجائیں گے جوکہ ممکنہ طور پر قانون کا سہارا لینے کے لئے عدالت جائیں گے۔ کے ٹی بی اے نے قانونی موشگافیوں کو تسلیم کرنے کی اہمیت پر زور دیتے مطالبہ کیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جن لوگوں نے یکم جنوری 2024ءکو اپنے ریٹرنفائل کئے ہیں، وہ قانونی مقررہ تاریخ کے اندر داخل کئے گئے سمجھے جاتے ہیں، اور انہیں فعال ٹیکس فہرست کے تحت مکمل طور پر تحفظ دیا جانا چاہئے۔ تاہم ایسوسی ایشن اس ضرورت کو اجاگر کرتی ہے کہ ایف بی آر کے ویب پورٹ پورٹل کو اس قانونی پوزیشن کے مطابق ہم آہند کرنے پر زور دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button