Breaking NewsEham Khabar

کسٹم انسپکٹر کو نوکری سے برطرف کردیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے محکمہ کسٹم گریڈ 16 کے انسپکٹر ذیشان حیدر کے خلاف بڑی سزا کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر نے ذیشان حیدر جوکہ معطل ہیں، اور علامہ اقبال ایئرپورٹ پر تعینات ہے، اس کو غیر اعلانیہ چھٹی کرنے پر نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ذیشان حیدر کے خلاف شروع ہونے والی تفتیش کے بعد آیا ہے جوکہ 20 جون 2022 سے ان کی غیر اعلانیہ چھٹی کی بناءپر شروع ہوئی تھی۔ ایف بی آر کے اعلامیہ کے مطابق بڑی سزا دینے کا فیصلہ 13 ستمبر 2022 کی ایک انکوائری حکم نامہ کی بنیاد پر کیا گیا تھا، ذیشان حیدر کی معطلی کے بعد، گریڈ 19 کی آفیسر مسز عاصمہ بشیر کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا تھا، جنہوں نے 17 اگست 2023 کو انکوائری رپورٹ جمع کی، جس میں ذیشان حیدر کے خلاف تمام الزامات درست پائے گئے۔ انکوائری آفیسر نے اپنی رپورٹ میں ذیشان حیدرکو نوکری سے برطرف کرنے کا مشورہ دیا۔ ایف بی آر نے اس انکوائری کی بنیاد پر نوکری سے غیر اعلامیہ چھٹی پر ذیشان حیدر کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button