Eham Khabar
فرٹیلازر بیگ پر ٹیکس اسٹمپ لازمی قرار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فرٹیلائزر سیکٹرمیں سیلز ٹیکس کی چوری روکنے کے لئے فرٹیلائزر بیگ کی پیکنگ کے بعد نقل و حرکت پر ٹیکس اسٹیمپ لازمی قرار دے دیا ہے۔ ایف بی آر نے فیکٹری سے بغیر ٹیکس اسٹیمپ کے فرٹیلائزر بیگ نکالنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ایف بی آر نے اس سلسلے میں سیلز ٹیکس جنرل آرڈر نمبر 15/2022 جاری کردیا ہے جس کے تحت ایس آر او 250/2019 جوکہ فرٹیلائزر بیگ سے ہے، اس پر عملدرآمد کروانا ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 40C(2) اور سیلز ٹیکس رولز 2006 کے رولز 150ZF کے تحت ٹیکس حکام کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ٹریک اور ٹریس سسٹم پر عملدرآمد کروا سکتے ہیں۔ ایف بی آر اس سے پہلے شوگر کے بیگ پر بھی الیکٹرانک مانیٹرنگ عائد کرچکا ہے۔