انڈرانوائسنگ کے ذریعے ڈیوٹی چوری کاانکشاف۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ساﺅتھ ایشاءپاک ٹرمینل کلکٹریٹ نے انڈرانوائسنگ کے ذریعے کی جانے والی ایک کروڑسے زائد مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کوبے نقاب کرتے ہوئے ملزمان میں شامل درآمدکنندہ میسرزشاہدسنزکے مالک حمزہ شاہداورکلیئرنگ ایجنٹ میسرزفیئربرادرزانٹرنیشنل کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ درآمدکنندہ نے چین سے موٹرزکی درآمد میں ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کے لئے انڈرانوائسنگ کا سہارالے کرگڈزڈیکلریشن فائل کرتے ہوئے واٹرموٹرکے 204یونٹس کی درآمدی قیمت31ہزار608ڈالر ظاہرکی جبکہ برآمدی انوائس کے مطابق کنسائمنٹس کی درست قیمت ایک لاکھ24ہزار212ڈالر تھی۔ذرائع کے مطابق کلکٹریٹ کو مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ درآمد کنندہ نے سامان کی اصل قیمت کو بڑے پیمانے غلط بیانی سے کا م لیتے ہوئے جعلی انوائس جمع کرائی جو کم قیمت کو ظاہر کرتی ہے۔ کلکٹریٹ نے اس کے بعد متعلقہ شپنگ ایجنسی اور ٹرمینل آپریٹر سے ریکارڈ اور برآمدی دستاویزات طلب کیں، جس سے امرکی تصدیق ہوئی کہ درآمد کنندہ اور کلیئرنگ ایجنٹ کے خلاف ڈیوٹی اور ٹیکس سے بچنے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی