Exclusive Reports

ایئرپورٹ کلکٹریٹ کی کارروائی،ممنوعہ انجکشن کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ ایئرپورٹ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑسے زائد مالیت کے ممنوعہ بوسٹن انجکشن کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرایئرپورٹ (اے ایف یو)عرفان الرحمن خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ پارسل کے ذریعے ممنوعہ انجکشن کی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹرایئرپورٹ عرفان الرحمن خان کی نے ڈپٹی کلکٹرتوصیف امان گورچانی کی سربراہی میں انٹیلی جنس یونٹ ایئرپورٹ کے عملے پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے نجی کوریئرکمپنی فیڈکس کے ایئروپورٹ پرقائم دفترپر کارروائی کی وہاں پرساﺅتھ افریقہ سے کراچی پہنچنے والے 2 پارسلز کو قبضہ میں لے اس کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ ان دونوں پارسلزمیںایک کروڑ 6 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے 3550 ممنوعہ بوسٹن انجکشن برآمد کر کے پارسل منگانے والے ڈاکٹر عبید خان اور محمد ایوب نامی افراد کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے لے تمام تر کوششیں برویکارلائی جارہی ہیںتاکہ ملزمان کو گرفتارکرکے اسمگلنگ کی کارروائیوں پر قابوپایاجاسکے۔ذرائع نے مزید بتایاکہ رواں ماہ ایئرپورٹ کلکٹریٹ کے عملے نے مختلف کارروائیوں میں 8 کورئیر پارسلز کو قبضہ میں لے کر 2 کروڑ 86 لاکھ33 ہزار750 روپے مالیت کے 8835 ممنوعہ بوسٹن انجیکشن ضبط کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور ملزمان کو مجاز عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا ھے کلکٹر کسٹمز ائرپورٹ عرفان الرحمن خان نے کامیاب کاراوایوں پر اپنے افسران اور عملے کی تعریف کی ھے اور مستقبل میں اسی طرح کی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کی ھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button