جعلی دستاویزات پر کی جانے والی 8کروڑسے زائد مالیت کی ٹیکس چوری بے نقاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے درآمدکنندگان کی جانب سے جعلی دستاویزات پر کی جانے والی کروڑوں روپے مالیت کی ٹیکس چوری بے نقاب کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ذرائع کے مطابق میسرزکوٹیل ٹیکنالوجی اورمیسرزکمپری نسیوبزنس انٹرنیشنل کی جانب سے امریکہ سے واٹرفلٹرپارٹس کے متعددکنسائمنٹس درآمدکئے گئے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے انڈرانوائسنگ کے ذریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایاگیاجس پر ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس نے مزکورہ کمپنیوںکی جانب سے کلیئرکئے جانے والے واٹرفلٹرپارٹس کے کنسائمنٹس کا ڈیٹاچیک کیاگیاتواس امرکاانکشاف ہواتھاکہ میسرزکوٹیل ٹیکنالوجی اورمیسرزکمپری نسیوبزنس انٹرنیشنل نے بڑے پیمانے پر انڈرانوائسنگ کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایاہے، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کی جانب سے درآمدکنندگان کے خلاف کنٹراونشن رپورٹ متعلقہ کلکٹریٹ کو ارسال کردی گئی تھی تاہم ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے 2017میں بنائی جانے والی کنٹراونشن رپورٹ پر تفتیش کا آغازکئے جس میں پہلے مرحلہ میں امریکی شہرلاس اینجلس میں قائم کمپنی سے درست انوائسوں کی معلومات کے لئے امریکی سفارت خانہ کی مددسے کمپنی سے معلومات حاصل کی گئیں ۔ذرائع نے بتایاکہ امریکہ میں قائم برآمدی کمپنی کی جانب سے برآمدکئے جانے والے واٹرفلٹرپارٹس کی درست ویلیوددیافت کی توکمپنی کی جانب سے درست بل فراہم کئے گئے جس سے مزکورہ درآمدکنندگان کی جانب سے کی جانے والی کروڑوں روپے کی ڈیوٹی وٹیکسز کی چوری بے نقاب ہوئی ۔ذرائع کے مطابق میسرزکوٹیل ٹیکنالوجی اورمیسرزکمپری نسیوبزنس انٹرنیشنل کی جانب سے 14لاکھ3ہزار985ڈالرمالیت کے واٹرفلٹرپارٹس کے متعددکنسائمنٹس جنوری 2012تااگست 2016کے دوران درآمدکئے گئے ۔ذرائع کے مطابق درآمدکنندگان کی جانب سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے فائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن میں صرف 72ہزار170ڈالر ظاہرکئے اوراس کے لئے محکمہ کسٹمزمیں جعلی انوائس جمع کروائیں گئیں تاکہ کروڑوںروپے کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی جاسکے۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے تمام حقائق کوپیش نظررکھتے ہوئے میسرزکوٹیل ٹیکنالوجی اورمیسرزکمپری نسیوبزنس انٹرنیشنل میں شامل عابدالرحمن اورشکیل الرحمن کے خلاف دوالگ الگ ایف آئی آرکا اندراج کرلیاہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں
MCC East lodge FIR for Massive Under Invoicing