اپریزمنٹ ایسٹ نے اسٹیل کے کنسائمنٹس پر چوری کئے جانےو الے 97لاکھ روپے کی وصولی کرلی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نےاسٹیل کوائل کے کنسائمنٹس پر چوری کئے جانے والے 97لاکھ سے زائد مالیت کے ڈیوٹی ٹیکسزکی وصولی کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ ڈاکٹرندیم میمن کو اطلاع ملی کہ سیکنڈری کوالٹی الیکٹرولائٹ ٹن پلیٹ اسٹیل شیٹ ان کوائل (ای ٹی پی )کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس مس ڈیکلریشن کے ذریعے کی جاری ہے جس کے باعث قومی خزانے کو بھاری مالیت کا نقصان پہنچایاجارہاہےتاہم کلکٹرڈاکٹرندیم میمن کی جانب سے ایڈیشنل کلکٹررضوان بشیرکو سیکنڈری کوالٹی الیکٹرولائٹ ٹن پلیٹ اسٹیل شیٹ ان کوائل (ای ٹی پی )کے کنسائمنٹس کی نگرانی کی ہدایات جاری کی گئیں جس پر ایڈیشنل کلکٹررضوان بشیرنے پرنسپل اپریزرآراینڈڈی ابراہیم خان کو سیکنڈری کوالٹی الیکٹرولائٹ ٹن پلیٹ اسٹیل شیٹ ان کوائل (ای ٹی پی )کے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کے احکامات جاری کئے گئے ۔ذرائع نے بتایاکہ کہ میسرزعلی کنٹینرزپرائیوٹ لمیٹڈکی جانب سے درآمدکئے جانے والے سیکنڈری کوالٹی الیکٹرولائٹ ٹن پلیٹ اسٹیل شیٹ ان کوائل (ای ٹی پی )کے کنسائمنٹ کوروک کراس کی جانچ پڑتال کی گئی تومزکورہ کنسائمنٹس کو مس ڈیکلریشن اورانڈرانوائسنگ کے تحت کلیئرکرنے کی کوشش کرکے قومی خزانے کو ڈیوٹی وٹیکسزکی مدمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے مزکورہ درآمدکنندہ کی جانب سے سال2019میں کلیئرکئے جانے والے سیکنڈری کوالٹی الیکٹرولائٹ ٹن پلیٹ اسٹیل شیٹ ان کوائل (ای ٹی پی)کے 7کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی گئی توانکشاف ہواکہ مزکورہ درآمدکنندہ نے 2019میں بھی سیکنڈری کوالٹی الیکٹرولائٹ ٹن پلیٹ اسٹیل شیٹ ان کوائل (ای ٹی پی )کے سات کنسائمنٹس بھی مس ڈیکلریشن اورانڈرانوئسنگ کے تحت کلیئرکئے گئے تھے تاہم آراینڈڈی ایسٹ نے مذکورہ درآکنندہ سے چوری کئے جانےو الے 97لاکھ59ہزار754روپے کی رقم وصول کرلی۔ذرائع نے بتایاکہ کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ ڈاکٹرندیم میمن نے شعبہ آراینڈڈی ٹیم کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کی حوصلہ افرائی کی
MCC East R&D Recover over Rs.9.7millions evasion on Clearance of Steel Coils