Eham Khabar

اپریزمنٹ ایسٹ ،انڈین یارن سمیت دیگرانڈین اشیاءکی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے انڈین میٹالک یارن سمیت دیگرانڈین اشیاءکی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے کنسائمنٹس ضبط کرلئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ ڈاکٹرندیم میمن کو خفیہ اطلاع ملی کہ متحدہ عرب امارات سے درآمدکے جانے والے متعددکنسائمنٹس میں انڈین اشیاءاسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹرڈاکٹرندیم میمن کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے محکمہ کسٹمزکے شعبہ آراینڈڈی ایسٹ میں تعینات افسران کودبئی (جبل علی )سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کی سخت نگرانی کی ہدایات جاری کی گئیں ،تاہم ایڈیشنل کلکٹرشفیق الرحمن کی سربراہی میںڈپٹی کلکٹرایگزامینشن رضوان، ڈپٹی کلکٹرآراینڈڈی ارسلان مجیدرانا،پرنسپل اپریزرابراہم خان،اپریزنگ آفیسرمحمدہاشم ملک پر مشتمل ٹیم نے دبئی (جبل علی)سے آنے والے کنسائمنٹس کی نگرانی کا آغازکردیا۔ذرائع نے بتایاکہ آراینڈڈی کی ٹیم نے متحدہ عرب امارات سے درآمدہونے والے چاروںکنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی توایک کنسائمنٹ سے انڈین میٹالک یارن برآمدہواجبکہ کنسائمنٹ کی فائل کی جانے والے گڈزڈیکلریشن میں میٹالک یارن کو چائنیزظاہرکیاگیاتھا جبکہ باقی تین کنسائمنٹس میں لنڈا(استعمال شدہ کپڑا)ظاہرکیاگیاتھالیکن مذکورہ تینوں کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہواکہ کنسائمنٹس میں لنڈاکے کپڑوںکے بجائے شیشے کے نگ، کاسمیٹکس،کچن ویئراوردیگرمتفرق اشیاءبرآمدہوئیں ۔ذرائع نے بتایاکہ درآمدکنندگان نے چاروں کنسائمنٹس پرایک کروڑ 64 لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کرنے کی کوشش کی۔ذرائع نے بتایاکہ درآمدکنندگان کی جانب سے مذکورہ چاروں کنسائمنٹس کی کلیئرکےلئے جعلی درآمدی دستاویزات میں شامل بل آف لیڈنگ،انوائس اورسرٹیفکیٹ آف اوریجن محکمہ کسٹمزمیںجمع کروائے جس میں کنسائمنٹس میں موجوداشیاءکو چائنیزظاہرکیاگیاتھاجبکہ کنسائمنٹس انڈیاسے براستہ متحدہ عرب امارات سے پاکستان اسمگل کئے جارہے تھے۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے بھارت کی جانب سے کشمیربھائیوںپرہونے والے ظلم وستم پر 9اگست2019سے انڈین اشیاءکی درآمدپر پابندی عائد کردی تھی تاہم حکومت پاکستان کے ان احکامات کے بعد محکمہ کسٹمزنے انڈین اشیاءکی درآمدکی روک تھام کےلئے سخت نگرانی شروع کردی تھی۔

 

 

 

 

 

 

MCC East seize Indian Goods including Yarn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button