Eham Khabar

رفاعی ادارے کی آڑ میں جعلی دستاویزات پردودھ کاکنسائمنٹ کلیئرنس ناکام،ایک کروڑسے زائد کے ڈیوٹی وٹیکسزچوری کرنے کی کوشش

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمز کلکٹر یٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے رفاعی ادارے کی آڑمیں جعلی دستاویزات پر دودھ کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کوناکام بناتے ہوئے ملزمان میں شامل میسرز نیومدینہ ویلفیئر سوسائٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ ڈاکٹرندیم میمن کوخفیہ اطلاع ملی کہ رفاعی ادارے کی آڑمیں دودھ کے کنسائمنٹ کو ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کے بغیرکلیئرکرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹرڈاکٹر ندیم میمن کی جانب سے ایڈیشن کلکٹررضوان بشیرکو ہدایات جاری کی گئیں کہ رفائی اداروں کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی نگرانی کی جائے جس پر ایڈیشنل کلکٹررضوان بشیرکے احکامات پر ڈپٹی کلکٹرارسلان رانامجیدکی سربراہی میں پرنسپل اپریزرآراینڈڈی ابراہیم خان اوردیگرافسران پر مشتمل ٹیم نے رفاعی اداروں کے نام پر درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کی نگرانی شروع کی تاہم میسرزنیومدینہ ویلفیئرسوسائٹی کی جانب بیلجیم سے درآمدکئے جانے والے دودھ کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس روک کراس کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ مذکوروہ رفائی ادارے کی جانب سے فائل کئے جانے والی گڈزڈیکلریشن میں درآمدکئے جانے والے 49050کلوگرام دودھ کی درآمدی قیمت پانچ سو ڈالر ظاہر کی اورصفرڈیوٹی وٹیکسزکے عوض کلیئرکرنے کی کوشش کی گئی جبکہ کنسائمنٹ کی درست درآمدی قیمت ایک کروڑ 21لاکھ 41ہزار روپے اوراس پرایک کروڑ 10لاکھ 44ہزار کے ڈیوٹی وٹیکسزعائد ہوتی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مزکورہ رفاعی ادارے کی جانب سے جعلی انوائس اورجعلی خصوصی رعایتی مکتوب کااستعمال کیاگیا واضح رہے کہ خصوصی رعایتی مکتوب جوصرف ہسپتال اوررفاعی ادارے گفٹ یا عطیہ کی جانے والے اشیاءکے لئے استعمال کیاجاتاہے اورمذکورہ سرٹیفکیٹ کے تحت رفاعی ادارے یا ہسپتال درآمدی سامان پر ڈیوٹی وٹیکسزکی استثنیٰ ہوتے ہیںجس کا رفاعی ادارے نے غلط استعمال کرکے قومی خزانے کوایک کروڑ10لاکھ44ہزارمالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکانقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کی جانب سے تحقیقات کے دوران بیلجیم میں قائم کمپنی سے درآمدکئے جانے والے دودھ سے متعلق دریافت کیاگیاجس سے اس امرکا انکشاف ہواکہ دودھ کا کنسائمنٹ عطیہ نہیں کیاگیابلکہ میسرزنیومدینہ ویلفیئرسوسائٹی کی جانب سے درآمدکیاگیااورڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کے بغیرکلیئرکرنے کی کوشش کی گئی تاہم جعلی دستاویزات اورانڈرانوائسنگ کے تحت کنسائمنٹ کلیئرکرنے کے الزام میں ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے میسرزنیومدینہ ویلفیئرسوسائٹی کے خلاف مقدمہ درج کرکے دودھ کاکنسائمنٹ ضبط کرلیاہے۔

 

 

MCC East Seize Skimmed Milk Consignment which was trying to clear by welfare Institute without paying Duty Taxes

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button