گوادرکلکٹریٹ نے کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل اشیاءتلف کردیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ گوادرنے 21کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءتلف کردیں۔تفصیلات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ گوادراورڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس گوادرنے گذشتہ دوسال کے دوران ضبط کی جانے والی21کروڑ70لاکھ روپے مالیت کی4لاکھ40ہزارگلوگرام چھالیہ،5ہزارشراب کی بوتلیں،2لاکھ49ہزارگٹکے اورنسوارکے پیکٹ، 90کلوگرام چرس تلف کی گئیں۔ذرائع کے مطابق تقریب کا انعقادماڈل کسٹمزکلکٹریٹ گوادرکسٹمزانٹیلی جنس گوادرکی جانب سے کیاگیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی کرنل جمشید فرنٹیئرکور،کلکٹرایم سی سی گوادرطاہرقریشی ،پاکستان کوسٹ گارڈ،پی سی ایس آئی آر،بلوچستان پولیس ،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب اورمحکمہ کسٹمزکے افسران واسٹاف کی بڑی تعدادموجودتھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کہاکہ اسمگل شدہ اشیاءتلف کرنے کی تقریب کا انعقاد ملک بھرمیںہونے والی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کیاگیاہے۔