پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے چوری کئے جانے والے دوکروڑسے زائد مالیت ٹیکسزوصول کرلئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم کے شعبہ سی آئی یونے متعدد کنسائمنٹس پر چوری کئے جانے والے دوکروڑسے زائد مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی وصولی کرلی۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپورٹ قاسم عبدالقادرمیمن کی جانب سے پورٹ قاسم سے کلیئرکئے جانےو الے کنسائمٹس کی جانچ پڑتال ہدایات جاری کی گئی جس پر ایڈیشنل کلکٹرمشتاق علی شہانی کی سربراہی میں ڈپٹی کلکٹرصائمہ بٹ، اسسٹنٹ کلکٹروردان علی، پرنسپل اپریزرعمران گل ،اپریزنگ آفیسراشفاق الرحمن پر مشتمل ٹیم نے مئی اورجون2020میںکلیئرکئے جانے والے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال شروع کی جس پر اس امرکی نشاندہی ہوئی کہ متعدددرآمدکنندگان میں شامل میسرزمیکسیپل انٹرنیشل،میسرزایم آراسٹیل فرنس، میسرزبشیرانڈسٹریز،میسرزال فتح اسٹیل،میسرزالحمدانٹرنیشنل،میسرززائینہ انٹرپرائزز، میسرز کوثر ٹریڈرز، میسرزایس ایل سی میٹل اینڈریفائنگ پرائیوٹ لمیٹڈ،میسرزعدیل شہبازاسٹیل ملز،میسرزایم کیو انٹرپرائزز نے کلیئرنگ ایجنٹس میسرزحاجی فاروق ایجنسیز،میسرزمصطفی اینڈسنز،میسرزاے کے امپکس،میسرزتھری اسٹارانٹرپرائزز،میسرزمشتاق علی لاشاری اینڈکو،میسرزگلوبل ماسٹرکارگو، میسرز فاسٹر لائن بزنس،میسرزراﺅف برادرز اورمیسرزکاسموپلیٹن ایجنسیزکے ساتھ مل کر کاسمیٹکس،موٹرز،کپڑا،جی پی اسٹیل شیٹس،ڈیزل جنریٹرز،ڈیزل انجن کی الیکٹرک موٹر، کاپراورسی ایم بی کی کلیئرنس کم مقدار،کم وزن ظاہرکرکے کیاگیا جبکہ کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں محکمہ کسٹمزکی جانب سے جاری کی جانے والی ویلیوایشن رولنگ کے مطابق نہیں کی گئی جس سے قومی خزانے کو مجموعی طورپردوکروڑ7لاکھ4ہزارروپے مالیت کا نقصان برداشت کرناپڑاتاہم پورٹ قاسم کلکٹریٹ کی جانب سے مذکورہ درآمدکنندگان کوڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کے نوٹسزجاری کئے گئے ۔ذرائع نے بتایاکہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ کے شعبہ سی آئی یو نے درآمدکنندگان سے دوکروڑسے زائد مالیت ڈیوٹی وٹیکسزوصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروادیئے۔