پورٹ قاسم پر کسٹمزآفیسرمحمدصابرکی ملی بھگت سے کاسمیٹکس کے کنسائمنٹ کو کم وزن ظاہرکرکے کلیئرکرنے کی کوشش
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم پر کسٹمزآفیسرمحمدصابرکی جانب سے کاسمیٹکس کے کنسائمنٹ میں وزن میں کمی ظاہرکرکے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم کاسمیٹک کے اس کنسائمنٹ کو کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے روک لیاگیاہے لیکن کسٹمزانٹیلی جنس بھی دباﺅمیں آکراس کنسائمنٹ کو چھوڑنے جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق درآمدکئے جانے والے کاسمیٹکس کے کنسائمنٹ کی دوران ایگزامیشن کسٹمزآفیسرمحمدصابرنے کنسائمنٹ میںموجودد250کارٹن کاوزن بہت کم ظاہرکیاجس کے باعث کنسائمنٹ پر ڈیوٹی وٹیکسز12لاکھ روپے اداکئے گئے جبکہ کاسمیٹکس کے ایک کنٹینرپر 40لاکھ سے زائد مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزعائدہوتے ہیں لیکن ایگزامنیشن آفیسرمحمدصابرجو کے خودکو چیف کلکٹراپریزمنٹ ساﺅتھ رشیدشیخ کا خاص آدمی کہتاہے درآمدکنندہ سے مذکورہ ایگزمن آفیسرکا کہناہے کہ کسٹمزانٹیلی جنس نے ان کا جوکنسائمنٹ روکاہے اس کو چیف کلکٹرکی مداخلت کے بعد چھڑوالیاجائے گا۔