Eham Khabar

جعلی پے آرڈرکے ذریعے کپڑوں کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کاانکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے جعلی پے آرڈرکے ذریعے کپڑوں کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کی نشاندہی کرتے ہوئے درآمدکنندہ میسرزکامران انٹرپرائززکے مالک شاہد کامران کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق میسرزکامران انٹرپرائززکی جانب سے جون 2019میں پائل فیبرک اورایساسریزکا کنسائمنٹ درآمدکیاگیاجس کے لئے درآمدکنندہ کی جانب ایس آراو1125کی سہولت کے تحت کنسائمنٹ کی کلیئرنس کا عویٰ کیاتاہم محکمہ کسٹمزکی جانب سے ایس آراو1125کے تحت کنسائمنٹ کی کلیئرنس نہیں کی جس پر درآمدکنندہ نے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کسٹمزایکٹ کی شق 81کے تحت سیکورٹی پے آرڈرکے عوض کلیئرکرنے کی درخواست کی جس میں سیلزٹیکس کے فرق کا 18لاکھ مالیت کا پے آرڈرمحکمہ کسٹمزمیں بطورسیکورٹی جمع کرواکرکنسائمنٹ کی کلیئرنس کروائی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ کلکٹرماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم ممتازعلی کھوسو کی جانب سے سیکورٹی پے آرڈرکے عوض کلیئرہونے والے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی ہدایات جاری کی گئی ہیںتاہم پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے کلکٹرممتازعلی کھوسو کی ہدایات پر عملدرآمدکرتے ہوئے سیکورٹی پے آرڈرکے جانچ پڑتال شروع کردی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہواکہ میسرزکامران انٹرپرائززکی جانب سے کپڑے کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کے لئے بطورسیکورٹی جمع کئے جانے والا پے آرڈرجعلی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے متعلقہ بینک سے رابطہ کرکے مذکورہ درآمدکنندہ کی جانب سے جمع کئے جانے والے پے آرڈرسے متعلق دریافت کیاگیاتومتعلقہ بینک نے پے آرڈرسے لاتعلقی کا اظہارکیا۔ذرائع نے بتایاکہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے جعلی پے آرڈرکے ذریعے کپڑے کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس پر درآمدکنندہ میسرزکامران انٹرپرائززکے مالک کامران شاہد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button