ورٹ قاسم کلکٹریٹ :بدعنوانی میں ملوث ایگزامن آفیسرسلطان بھٹوکے خلا ف کوئی کارروائی نہیں کی گئی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم پربدعنوانی میںملوث ہونے کے باوجودکسٹمزآفیسرکے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی محکمہ جاتی کارروائی نہیں کی گئی۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے پورٹ قاسم کلکٹریٹ کی جانب سے کلیئرکئے جانے والے موٹرسائیکل اسپوکس کے کنسائمنٹ کو روک کرجانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ ایگزامینشن آفیسرسلطان بھٹوکی جانب سے موٹرسائیکل اسپوکس کے کنسائمنٹ کی ایگزامینشن رپورٹ میں درآمدکنندہ کی جانب سے ظاہرکئے گئے سائیکل اسپوکس درست قراردیتے ہوئے کلیئرکرکے قومی خزانے کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان پہچانے کی کوشش کی ۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے کسٹمزآفیسرسلطان بھٹوکے بدعنوانی میں ملوث ہونے کی تصدیق بھی کی لیکن کسٹمزانٹیلی جنس نے بھی کسٹمزآفیسرکے خلاف کوئی کیس نہیں بنایابلکہ ڈیوٹی وٹیکسزکی ریکوری کرکے کیس بندکردیاجبکہ کسٹمزانٹیلی جنس چھوٹے سے چھوٹے کیس پر ایف آئی آرکا اندراج کردیتی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ چیف کلکٹرکی جانب سے کسٹمزآفیسرسلطان بھٹوکو شوکازنوٹس بھی جاری کیاگیالیکن پورٹ قاسم پر تعینات اعلیٰ افسران سلطان بھٹوکے بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔