پریونٹیوکلکٹریٹ نے اپریل2020کے دوران ڈیوٹی وٹیکسز کی مد میں4ارب سے زائد وصول کئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیو نے اپریل2020 کے دوران ایک ارب8کروڑ44لاکھ10ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی حاصل کی۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے اپریل 2020میں مجموعی طورپر4ارب8کروڑ4لاکھ30ہزار روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیںایک ارب8کروڑ44لاکھ10ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 2ارب90کروڑ5لاکھ20ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مد میں 9 کروڑ 55 لاکھ10ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیںصفر روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے مالی سال2019-20کے10 ماہ جولائی2019 تااپریل2020 میں مجموعی طورپر90 ارب26 کروڑ 33لاکھ 40ہزار روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں31ارب53کروڑ38لاکھ80ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 56ارب71کروڑ47لاکھ20ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مد میںایک ارب 48کروڑ 98 لاکھ80ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں52کروڑ48لاکھ60ہزار روپے وصول کئے۔