ٹائروں کی آڑمیں کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ کی اسمگلنگ کا انکشاف
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ویسٹ نے ٹائروں کی آڑمیں کی جانے والی کروڑوںروپے مالیت کی چھالیہ اسمگل کی کوشش ناکام بناتے ہوئے میسرزپریمیئم انٹرپرائززکے مالک محمدیوسف اورمحمدنہال رافی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق میسرزپریمیئم انٹرپرائززکی جانب سے چھالیہ کے کنسائمنٹ کے دوکنٹینردرآمدکئے گئے ، مذکورہ کمپنی نے گڈزڈیکلریشن میں چھالیہ کے بجائے 1کروڑ23لاکھ 89ہزارروپے مالیت کے520سیٹ ٹائرٹیوب کے ظاہرکئے تاہم محکمہ کسٹمزکی جانب سے ایگزامینشن کے دوران اس امرکی نشاندہی کی کہ میسرزپریمیئم انٹرپرائززکی جانب سے ٹائرٹیوب کے بجائے 5کروڑ39لاکھ30ہزارمالیت کی چھالیہ اسمگل کی جارہی تھی۔ ذرائع نے بتایاکہ کنسائمنٹ کی کلیئرنس گرین چینل کے ذریعے کی جارہی تھی لیکن محکمہ کسٹمزنے خفیہ اطلاع پرکنسائمنٹ روک کراس کی جانچ پڑتال کی توکنسائمنٹ سے 53ہزارکلوگرام چھالیہ برآمدہوئی جیسے محکمہ کسٹمزنے ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے