Eham Khabar

الیکٹرونکس اشیاء کے کنسائمنٹ کی غیرقانونی کلیئرنس کی کوشش ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مس ڈیکلریشن کے ذریعے لنڈاکے کپڑے کے کنسائمنٹ میں کی جانے والی الیکٹرونکس اشیاءکی کلیئرنس کی کوشش ناکام بناتے ہوئے غیرقانونی کلیئرنس میں ملوث ملزمان میں شامل میسرزخان انٹرپرائززکے ملاک ظفراقبال،میسرزایم ایم ٹریڈنگ کمپنی کے مالک محموداقبال،کلیئرنگ ایجنٹ قیصرعباس ،محمدادریس،محمدعلی،محمداحسن،عمران خان، اسلم الیاس عینی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹراپریزمنٹ ویسٹ واجدعلی کو خفیہ اطلاع ملی کہ لنڈاکے کپڑے کے کنسائمنٹ میں بھاری مقدارمیں الیکٹرونکس اشیاءکی اسمگلنگ کی جاری ہے جس پر کلکٹرویسٹ واجد علی کی جانب سے ایڈیشنل کلکٹرعامرتھہیم کی سربراہی میں اسسٹنٹ کلکٹررضوان،پرنسپل اپریزرشفیع اللہ، اپریزنگ آفیسر غنی سومروپرمشتمل ٹیم نے متحدہ عرب امارات سے آنے والے کپڑوں کے کنسائمنٹس جو الحمدکنٹینرٹرمینل سے کلیئرکئے جانے والے کی جانچ پڑتال شروع کردی واضح رہے کہ اپریزمنٹ ویسٹ کی جانب سے الحمدکنٹینرزٹرمینل پر کلیئرنس کے منتظرلنڈاکے کپڑوں کے کنسائمنٹ کی مس ڈیکلریشن کے ذریعے کی جانے والی کلیئرنس کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔ذرائع نے اپریزمنٹ ویسٹ کی ٹیم جانب سے تفتیش کی گئی توانکشا ف ہواکہ دوماہ قبل کیوآئی سی ٹی سے الحمدکنٹینرٹرمینل پر منتقل کیاجانے والے لنڈاکے کپڑاکا کنسائمنٹ تاحال کلیئرنہیں کیاگیااپریزمنٹ ویسٹ کی تفتیشی ٹیم کا کہناہے کہ لنڈاکے کپڑوں کا کنسائمنٹ لندن کی پورٹ گیٹ وے سے لوڈکیاگیاتواس کی ماسٹربی ایل پر میسرزایم ایم انٹرپرائززدرج تھالیکن جبل علی پورٹ پر بی ایل میں ترمیم کرتے ہوئے درآمدکنندہ کا نام تبدیل کرکے میسرزخان انٹرپرائززکردیاگیاتھا۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ ٓراینڈڈی ویسٹ کی ٹیم نے کنٹینرکی جانچ پڑتال کی توکنٹینرسے لنڈاکے کپڑوں کے بجائے لاکھوں روپے مالیت کے 56ریفریجریٹر، 27آٹومیٹک واشنگ مشین ،1ڈش واشر،1رینج ہوڈ اور فرنیچر برآمد ہوا،ذرائع کاکہناہے کہ ملزمان کی جانب سے الیکٹرونکس اشیاءکی اسمگلنگ میں 52لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی۔

 

 

 

 

 

 

 

MCC West Stop Clearance of Electronic Goods Instead of Use Cloths

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button