Eham Khabar

سندھ ہائیکورٹ نے ہسپتال کے لئے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹ کی عارضی کلیئرنس کے احکامات جاری کردیئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ہسپتال کے لئے درآمدکئے جانے والے ایئرکنڈیشن کے کنسائمنٹ کو بینک گارنٹی یاپے آرڈرکے عوض عارضی کلیئرنس کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق میسرزستارہ انجینئرنگ کی جانب سے خیبرپختونخواہ کے مردان ڈیژن میں قائم ڈی ایچ کیوہسپتال کے لئے دبئی سے ایئرکنڈیشن یونٹ درآمدکیاگیا جس کی کلیئرنس کے لئے ٹیکس چھوٹ کی سہولت طلب کی گئی لیکن ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم کی جانب سے ایئرکنڈیشن یونٹ کی کلیئرنس پر ٹیکس چھوٹ نہیں دی گئی علاوہ ازیں ایف بی آرکی جانب سے بھی ایئرکنڈیشن یونٹ کی کلیئرنس پر ٹیکس چھوٹ دینے سے انکارکردیاگیاجس پر درآمدکنندہ نے ہسپتال کے لئے درآمدکئے جانے والے ایئرکنڈیشن یونٹ پر ٹیکس چھوٹ حاصل کرنے کے لئے عدالت میں پٹیشن دائرکی گئی ۔ایڈوکیٹ ریحان ضیاء(ایکسپرٹ لاءایسوسیٹ )کی جانب سے عدالت میں کنسائمنٹ کی عارضی کلیئرنس کے لئے ٹھوس دلائل پیش کئے گئے جس پر عدالت نے ہسپتال کے لئے درآمدکئے جانے والے ایئرکنڈیشن یونٹ کے کنسائمنٹ کی بینک گارنٹی یاپے آرڈرکے عوض عارضی کلیئرنس کے احکامات کے ساتھ ساتھ ایف بی آراورکلکٹرکسٹمز کو نوٹسزبھی جاری کردیئے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

Sindh High Court order to release Consignment Imported for hospital

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button