ممبرکسٹمزطارق ہدیٰ کا کسٹمزہاﺅس کراچی کا دورہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ممبرکسٹمزطارق ہدیٰ نے کسٹمزہاﺅس کراچی کو دورہ کیا، ممبرکسٹمزطارق ہدی ٰنے صبح 10بجے چیف کلکٹرساﺅتھ انورسمنٹ ساﺅتھ ڈاکٹرسیف الدین جونیجو ،کلکٹرپریونٹیوثاقف سعید ،کلکٹرحیدرآباد محمدسیلم میمن، کلکٹرایم سی سی کوئٹہ عرفان جاوید ،کلکٹرایئرپورٹ کراچی، عرفان الرحمن خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے نئی حکمت عملی سے متعلق تبادلہ خیال کیااوراسمگلروںکے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں جبکہ محصولات کی وصولی میں درپیش مشکلات کے لئے اہم ہدایات جاری کیں، دوسرے سیشن میں 2بجے ڈائریکٹرجنرل آئی اوسی اوڈاکٹرسیمہ تسلیم زہرہ اہم امورپر تبادلہ خیال کیاجبکہ کلکٹرایکسپورٹ کسٹمزہاﺅس کراچی اورکلکٹرپورٹ قاسم ایکسپورٹ سید فوادعلی شاہ برآمدات سے متعلق معلومات لیںجبکہ تیسرے سیشن میں 3بجے ممبرکسٹمزطارق ہدیٰ نے ڈائریکٹرجنرل ٹرانزٹ ٹریڈزاہد کھوکھرسے ملاقات کے دوران افغان ٹرانزٹ ٹریڈمیں درپیش مسائل کے متعلق بریفنگ لی۔ذارئع کے مطابق ممبرکسٹمزطارق ہدیٰ آج 29مئئی کو چیف کلکٹراپریزمنٹ ساﺅتھ سے کلکٹراپریزمنٹ ویسٹ، جمیل ناصر، کلکٹرایسٹ انجینئرریاض احمداور کلکٹرپورٹ قاسم عبدالقادرمیمن 10بجے ملاقات کریں گے جس میں درآمدات اورمحصولا ت کی وصولی میں درپیش مسائل کے مطابق تبادلہ خیال کیاجائے گا جبکہ 2بجے ڈائریکٹرجنرل ویلیوایشن ڈاکٹرذوالفقارعلی چوہدری اورڈائریکٹرویلیوایشن سے ملاقات ہوگی۔