Eham Khabar

سات ماہ میں 217 ارب کے موبائل فون درآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانیوں نے موجودہ مالی سال کے 7 ماہ (جولائی تا جنوری) 2021-22 میں 217 ارب روپے کی خطیر رق موبائل فونز کی درآمد پر خرچ کئے۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق اس مدت میں موبائل فون کی درآمد 17.25 فیصد بڑھی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں 185 ارب روپے کے موبائل فون درآمد کئے گئے تھے۔ موبائل فونز پر خرچ کی جانے والی رقم میں بے تحاشا اضافہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ہے۔ روپے کی قدر میں موجودہ مالی سال میں اب تک 11.33 فیصد کی کمی ہوچکی ہے۔ البتہ ڈالر میں موبائل فون کی درآمد میں 12 فیصد کا اضافہ ہوا۔ موجودہ مالی سال کے 7 ماہ میں 1.27 ارب ڈالر کے موبائل فون درآمد کئے گئے۔ جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں 1.13 ارب ڈالر کے موبائل فون درآمد کئے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button