Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

پارسل کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کئے جانے کی کوشش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پارسل کے ذریعے کی جانے والی منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیاگیا، کلکٹر کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی عدیم خان کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ پارسل کے ذریعے ممنوعہ منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی ،اس خفیہ اطلاع پر کلکٹر ائرپورٹ عدیم خان نے اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز ائرپورٹ شرجیل عباس وسان کو فوری طور پر ممکنہ اسمگلنگ کے تدارک کے لئے ہدایت جاری کیں ،اسسٹنٹ کلکٹر شرجیل وسان نے کراچی میں تمام کارگو ہینڈلنگ پوائنٹس کی نگرانی کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیںجنھوں نے بیرون ملک سے آنے والے تمام پارسلز کی کڑی نگرانی کی اور مشکوک پارسلز کی جانچ پڑتال کی جس کے نتیجہ میں انٹرنیشنل میل آفس پر تعینات کسٹمز کے عملے نے امریکہ سے کراچی پہنچنے والے پارسل کو شک کی بنیاد پر اسکینگ کی گئی اور پارسل کے مشکوک ہونے پر کھول کر پارسل کی جانچ پڑتال کی جس کے نتیجہ میں پارسل میں منشیات کی نشاندی ہوئی جانچ پڑتال کے بعد انکشاف ہواکہ پارسل سے30لاکھ روپے مالیت کی 750کلوگرام چرس برآمدہوئی۔ ضبط شدہ ممنوعہ اشیاءپر مشتمل پارسل امریکہ سے آیا تھا اور منشیات کو لاو¿ڈ سپیکر میں چھپایا گیا تھا۔ اس لیے پارسل کو ضبط کیا گیا اورایئرپورٹ کلکٹریٹ کراچی کے کسٹم حکام کے تحت مناسب قانونی کارروائی کی گئی جو کسٹمز ٹیم کی کامیاب نفاذ کی کوششوں کا حصہ ہے۔واضح رہے کے اس سے دس یوم قبل بھی پارسل کے ذریعے ہونے والی منشیات کی اسمگلنگ پکڑی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button