کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ نے ایسوسی ایشن کا چارج سنبھال لیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میںکامیاب کابینہ نے 2021-22کے لئے ایسوسی ایشن کاچارج سنبھال کیاہے ،ایسوسی ایشن کی جانب سے ہونے والی سالانہ میٹنگ میں ایسوسی ایشن کی پرانی کابینہ نے انتخابات میں کامیاب نئی کابینہ کو ایسوسی ایشن کا چارج دیدیاہے نئی کابینہ یکم اکتوبر2021سے اپنی ذمہ داریوں کا آغازکرے گی اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدرسیف اللہ نے کہاکہ انتخابات میں کامیابی کسٹمزایجنٹس برادری کا ہماری ٹیم پر بھرپوراعتمادہے جس کا اندازہ ہماری بھاری اکثریت سے جیت سے لگایاجاسکتاہے ۔اس موقع پر کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدرسیف اللہ خان ، سینئرنائب صدرمحمدحسیب مرزا، نائب صدورمیں شامل اسداللہ شاہ،فدہ حسین تنولی،گوہرمحبوب،خالدامان ،محمدفاروق ،رانانصراللہ خان، ،جنرل سیکریٹری ارشدخورشید ،جوائنٹ سیکریٹری نوشروان حیدر،انفارمیشن سیکریٹری سہیل صدیقی ،فنانس سیکریٹری محمدارشدبھٹی جبکہ ممبرمینیجنگ کمیٹی کے امیداوارں میں شامل عبدالرشید،عدیل ارشد،اورنگ زیب اقبال،چوہدری سجادعلی،اقبال ظفرعالم،جاویدخالد،کامران الرحمن،محمدبشارت ،محمدفہدعارف،محمدحمزہ نثار،محمدکامران،محمدرمضان ،راناتنویزحسین ، سجادحسین،سلیم احمدعباسی، شہزادفیصل شاہ، شیخ وارث مراد،طحہ حسین خان موجودتھے