کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ نے ایسوسی ایشن کا چارج سنبھال لیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میںکامیاب کابینہ نے 2024-25کے لئے ایسوسی ایشن کاچارج سنبھال کیاہے ،ایسوسی ایشن کی جانب سے ہونے والی سالانہ میٹنگ میں ایسوسی ایشن کی پرانی کابینہ نے انتخابات میں بلامقابلہ کامیابی کے بعد نئی کابینہ کو ایسوسی ایشن کا چارج دیدیاہے نئی کابینہ یکم اکتوبر2024سے اپنی ذمہ داریوں کا آغازکردیاہے، اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدرمحمدعامر نے کہاکہ انتخابات میں بلامقابلہ کامیابی کسٹمزایجنٹس برادری کا ہماری ٹیم پر بھرپوراعتمادہے ۔اس موقع پر کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدرمحمدعامر ، سینئرنائب صدرمحمدفاروق اعوان، نائب صدورمیں شامل عبدالمجیدنورانی،اصلاح علی انصاری، معیز طاہر شیخ،سعداحمدقریشی،سعادت محبوب،سہیل صدیق، جنرل سیکریٹری منصورعلی، جوانٹ سیکریٹری راحیل گوہر، انفارمیشن راناتنویرحسین، فنانس سیکریٹری محمدبشارت اعوان، جبکہ ممبرمینیجنگ کمیٹی کے نومنتخب ارکین میں شامل احمدبشیر،احمدشہزادخان،انوارلحق عباسی،فہیم سجاد،ہاشم رزاق عمران اورنگزیب،مرزاآبان بیگ، محمداحمد،محمدعاطف حنیف،محمدفرحان ،محمدعمران، نورعلی، سجاداحمداعوان، شہزاداشرف، شیرازشوکت، طارق محمودملک اورظہیرالرحمن موجودتھے