Eham Khabar

بینک اکائونٹ منجمد کرنا چیئرمین ایف بی آرکی اجازت سے مشروط

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمپنی یا متعلقہ فردکے بینک اکاﺅنٹ منجمدکرناچیئرمین ایف بی آرکی اجازت سے مشروط کردیاگیاہے۔ چیئرین ایف بی آر شبر زیدی نے حکم دیا ہے کہ ٹیکس وصولی کے لیے اطلاع کے بغیر کسی بھی شخص کے بینک اکاو¿نٹس منجمد نہ کیے جائیں۔ایف بی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز، لارج ٹیکس پیئرز یونٹ اور آر ٹی یو کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹیکس وصولی کے لیے پیشگی اطلاع کے بغیر کسی شہری کے بینک اکاو¿نٹ منجمد نہ کیے جائیں۔اعلامیے کے مطابق کسی بھی شہری کا بینک اکاﺅنٹ منجمد کرنے سے 24 گھنٹے پہلے متعلقہ فرد، ادارے یا کمپنی کو آگاہ کرنا ہوگا اور اکاﺅنٹس منجمد کرنے کے لیے چیئرمین ایف بی آر کی منظوری لازمی ہوگی۔اس ضمن میںچیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ایف بی آرافسران کو ٹیکس گزاروں کو ہراساں کرنے سے روک دیا ہے، جب کہ کسی بھی شخص کے نام بینک اکاو¿نٹس بلاک کرنے سے قبل چیئرمین ایف بی آر کو آگاہ کیا جائے گا۔ چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ بجٹ کے لئے ابھی کوئی تاریخ فائنل نہیں ہوئی، ٹیکس نیٹ سے باہر لوگوں کو سسٹم میں لانا ہے، ہم وہی کریں گے جو پاکستان کے لیے بہتر ہوگا، ہر بندہ آئی ایم ایف کی بات کررہا ہے، پاکستان کی بات کریں۔

 

 

 

 

No Bank Accounts will be Attach without permission of Chairman FBR

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button