Eham Khabar

پلانٹ اور مشینری کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کی رعایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت نے انڈسٹری کے لئے پلانٹ اور مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کردی ہے تاکہ برآمدات کو مزید بڑھایا جائے۔ حکومت نے یہ رعایت موجودہ حکومت کے دوسرے منی بجٹ کے ذریعہ دی ہے۔ اس رعایت کا اطلاق کسٹم ایکٹ 1969 کے شق 84 اور 85 میں موجود پلانٹ اور مشینری پر ہوگا۔ ایف بی آر کے مطابق زیرو فیصدکسٹمز ڈیوٹی ان پلانٹ اور مشینری پر دی جائے گی جوکہ انڈسٹری یا مینوفیکچرنگ یونٹ کی جانب سے امپورٹ کی جائیں گی۔ البتہ یہ رعایت کنزیومر گڈز بنانے والوں کے لئے نہیں ہوگی۔ ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ اس رعایت کو حاصل کرنے کے لئے امپورٹرز کا سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔

 

 

 

No customs Duty on Import of Plant and Machinery

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button