اومنی گروپ نے کراچی میں مقیم تاجر شہزاد ریاض کے خلاف بدنیتی پر مبنی متعدد ایف آئی آر درج کرائیں۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)بیلاروس(Belarus) کی کمپنی منسک ٹریکٹرورکس”OJSC” سے ٹریکٹرز کا سودا حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد اومنی گروپ نے کراچی سے تعلق رکھنے والے تاجر شہزاد ریاض کے خلاف متعدد ایف آئی آر درج کرنے کی بدنیتی پر مبنی مہم شروع کردی ہے شہزادریاض نامی تاجرسالانہ اربوںر وپے کے ٹیکسوں کی ادائیگی کررہاہے لیکن اس کے خلاف غلط ایف آئی آردرج کرواکراس کو جیل کروادی گئی ہے واضح رہے گذشتہ دنوں 30اپریل 2022کو ڈسٹرکٹ سانگھڑکی پولیس نے سینٹرل جیل حیدرآباد کے گیٹ سے اس وقت اٹھایا جب شہزاد ریاض سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد کے حکم سے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد جیل سے باہر آرہے تھے سانگھڑ پولیس نے گزشتہ روز ایک اورایف آئی آر نمبر : 55/2022 بھی درج کی تھی جو تھانہ سانگھڑ ڈسٹرکٹ سانگھڑ میں 5 لاکھ روپے کے مبینہ غبن کے الزام میں درج کی گئی تھی۔ ذرائع نے بتایاکہ شہزاد ریاض نے گزشتہ دو سالوں میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا ٹیکس ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مختلف ہسپتالوں ، پولیس اوررینجرز کے شہداءاور غریب عوام کو کروڑوں روپے کا عطیہ دیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ اومنی گروپ کے ایم ٹی ڈبلیو پاک اسمبلنگ انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے نومبر-2016 میں شہزاد ریاض کو کاروبار کرنے سے بلیک لسٹ کرنے کے لیے بیلاروس(Belarus) کے وزیر اعظم کو خط بھی لکھا تھا جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔ بیلاروس(Belarus) کی حکومت کی طرف سے سندھ حکومت کے محکمہ انسداد بدعنوانی نے شہزاد ریاض کے خلاف “محکمہ زراعت سندھ کی مدد سے کاشتکاروں کو سبسڈی دینے کے ایک ہی واقعے پر متعدد ایف آئی آر درج کرائی ہیں، اس حقیقت کے باوجود کہ شہزاد ریاض کا اسکیم کے لیے کاشتکار کے انتخاب میں کوئی کردار نہیں ہے،اومنی گروپ نے بہت سے لوگوں سے رابطہ کیا ہے اورمبینہ طورپر کہاگیاکہ شہزاد ریاض کو وقت آگیا ہے کہ وہ اپنا کاروبار سونپ دے۔