پاکستان نے ڈی ایٹ ممالک سے درآمدی اشیاءپر کسٹمزڈیوٹی میں رعایت دیدی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان نے ڈی ایٹ ممالک سے درآمدکی جانے والی 261اشیاءپر کسٹمزڈیوٹی ختم کردی ہے جو یکم جنوری2025سے نافذہوگی ،یہ فیصلہ ڈی ایٹ پریفنشل ٹریڈایگریمنٹ(پی ٹی اے)کے تحت ریجنل ٹریڈکو بڑھانے کے لئے کیاگیاہے، ڈی ایٹ ممالک میں بنگلہ دیش، مصر،انڈونیشیا،ایران ،ملائشیا،نگیریااورترکیہ اسلامی شامل میں، ایف بی آرنے اس سلسلے میں ایس آراو2075جاری کیاگیاہے جس کے تحت یکم جنوری2025تا2028تک کسٹمزڈیوٹی میں کمی کی جائے گی،ایس آراوکے مطابق صرف وہ کنسائمنٹس جو ڈی ایٹ رولز2024کے مطابق ہو، اس رعایت کافائدہ اٹھاسکتے ہیں جو یہ یقینی بتاتے ہیں کہ درآمدی کنسائمنٹس اصل میں ممبرممالک کے لئے درآمدکیاگیاہے۔ایس آراوکے تحت کسٹمزایکٹ1969کی شق18Cاور19کے تحت پاکستان نے یہ فیصلہ کیاہے کہ پی ٹی اے میں طے کی گئی کسٹمزڈیوٹی کی شرح ترجیحی بنیادوں پر کم ریٹ عائدکئے جائیں اگریہ موجودہ ریٹ سے کم ہے، اس اقدام کے مطابق کاروباری لاگت کم کرنے ،اقتصادی تعاون بڑھانے اورپاکستان کی مارکیٹوں میں سستی درآمدات یقینی بناناہے، یہ فیصلہ پاکستان کے ریجنل ٹریڈایگریمنٹس میں شراکت داری کو ظاہرکرتاہے اوراقتصادی تعاون کو بڑھاتاہے ۔ماہرین کے مطابق یہ قدم بازارمیں مقابلہ بڑھانے اوراشیاءکی دستیابی کو بہترین بنانے میں مددکرے گا، ساتھ ہی یہ فیصلہ بین الاقوامی معاہدوں اورمقامی صنعتوں کے درمیان توزن برقراررکھے گا۔