Eham Khabar

کوئٹہ کلکٹریٹ، نئے بھرتی ہونے والے انسپکٹرزکی شاندارپاسنگ آﺅٹ تقریب

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کلکٹریٹ میں نئے بھرتی ہونے والے انسپکٹرزکی شاندارپاسنگ آﺅٹ تقریب کا انعقادکیاگیاجس میں کمانڈرآرٹلری 41ڈویژن بریگیڈیئرکوبطورمہمان خصوصی شریک ہوئے اس موقع پرکمانڈنگ آفیسرلیفٹنٹ کرنل ایم معاویہ، ایڈیشنل کلکٹرمعین افضل ،اسسٹنٹ کلکٹرحسیب حسن اوراسسٹنٹ کلکٹرشفیع اللہ موجودتھے۔ پاسنگ آﺅٹ کی تقریب کے دوران کمانڈر مصباح الحسن نے تربیت کے دوران انسپکٹرز کے جذبے اور عزم کو سراہتے ہوئے ان کی ذہنی طاقت کو سراہا۔انہوں نے ٹریننگ میں اعلیٰ کارکردگی دیکھانے والے نسپکٹر رحیم الدین کو میڈل اور سرٹیفکیٹ دیا۔اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹرمعین افضل علی نے 8 ہفتے طویل ٹریننگ اور ٹریننگ کے دوران تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کے دوران پوری *54 میڈیم رجمنٹ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ہے۔ معین افضل نے کہاکہ تربیت کے اعلیٰ معیار کو دیکھنے کے بعد، ہم مزید سخت تربیت کے لیے انسپکٹر اور سپاہیوں کا اگلابیج بھیجیں گے اور یہ دیگر انفورسمنٹ کلکٹریٹس کے لیے اعلیٰ معیار ہوگا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ کلکٹریٹ نے انفورسمنٹ کے اسٹریٹجک کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے چیف کلکٹرعبدالقاردمیمن ،کلکٹرسمیع الحق اورایڈیشنل کلکٹرمعین افضل نے12 کورہیڈکواٹرکے تعاون سے محکمہ کسٹمزمیں نئے بھرتی ہونے والے انسپکٹرز(انفورسمنٹ)کے لئے آٹھ ہفتوں کا تربیتی پروگرام تشکیل دیاجس میں فیلڈانفورسمنٹ یونٹس کی ٹریننگ 54رجمنٹ آرٹلری کوئٹہ کینٹ نے کی ،محکمہ کسٹمزمیں نئے بھرتی ہونے والے انسپکٹرزنے ٹریننگ کے دوران فوری جوابی اورجسمانی تربیت،ڈرل اورپریڈ،ہتھیاروں کی ہنڈلنگ اورفائرنگ،ہجوم سے نمٹنے ،گاڑیوں کی تلاشی کی تربیت دی گئی جبکہ زیب تن کئے گئے یونیفارم اوردیگر آداب بھی سیکھائے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button