ریٹیل پرائزپرنٹ نہ کرنے پردرآمدکنندگان پر بھاری جرمانے عائدکئے جائیں گے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے درآمدکنندگان کو خبردارکیاہے کہ درآمدکی جانے والی اشیاءپر ریٹیل پرائزپرنٹ نہ کرنے کی صورت میں بھاری جرمانے عائدکئے جائیں گے۔ایف بی آرکی جانب سے جاری کئے جانے والے نوٹیفکیشن کے ذریعے درآمدکنندگان کو آگاہ کیاہے کہ حال ہی می جاری کردہ آرڈینس میں ریٹیل پرائزپرنٹ نہ کرنے پرجرمانے کی رقم طے کردی گئی ہے جبکہ درآمدہ کنسائمنٹس کوقبضے میں بھی لیاجاسکتاہے جس پر کم ازکم 20فیصدجرمانے عائد کرنے کے بعدسامان کو چھوڑاجائے گا۔ایف بی آرکاکہناہے کہ ایس ٹی جی او103میں سیلزٹیکس ایکٹ1990کے شیڈول 03میں شامل سامان کی کلیئرنس کے طریقہ کارطے کردیاگیاہے۔جس کے تحت کئی ایسی اشیاءہیں جن پر ریٹیل پرائزدرآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے وقت ممکن نہیں لیکن ان پر کلیئرنس کے بعدپرنٹ کروانالازمی ہے اس سلسلے میں درآمدکنندہ کو کلیئرنس کے بعد10یوم کے اندرریٹیل پرائزپرنٹ کرواکرکمشنران لینڈریونیوکو آگاہ کروانا ہوگاکہ وہ اس سامان کی جانچ پڑتال کرلیںاگرکمشنران لینڈریونیوکی جانب سے ان دس دنوں میں جانچ پڑتال نہیں کی جاتی تودرآمدکنندگان سامان کو بغیرجانچ پڑتال مارکیٹ میں فروخت کرنے کے مجازہوں گے۔ایف بی آرکامزیدکہناہے کہ اگرسامان کی جانچ پڑتال کی اطلاع دیئے بغیردرآمدکنندہ درآمدکئے جانے والاسامان مارکیٹ میں فروخت کردیتاہے تواس پر جرمانے عائد کرناہوں گے جبکہ اس کاسامان بھی ضبط کیاجاسکتاہے۔
Printing of Price on Imported Goods at the time of import