Breaking NewsEham Khabar

کے جی ٹی ایل(پی آئی سی ٹی )پر کسٹمزافسران کی جگہ لپپوراج قائم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ(کے جی ٹی ایل)پر کسٹمزافسران کی جگہ کسٹمزافسران کے ذاتی ملازمین (لپپو)درآمدی کنسائمنٹس کی ایگزامینشن کے ساتھ ساتھ کسٹمزافسران کی تمام ترذمہ داریاں اورمعاملات نبھارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ ٹرمینل پر تعینات افسران میں شامل جبارسمیت دیگر افسران کے کئی ذاتی ملازمین کا م کررہے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ ایگزامیشن آفیسرجبارکے ذاتی ملازم رافع نے ٹرمینل پر آنے والے کنسائمنٹس کی ایگزامیشن کا ٹھیکہ اٹھایاہواہے اورکسٹمزآفیسرجبارکی ایماءپر رافع درآمدہونے والے تمام کنسائمنٹس سے وصول ہونے والی رقوم کا تعین کرتاہے اوردرآمدکنندگان وکلیئرنگ ایجنٹس کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے کی رشوت وصول کرتاہے۔اس سلسلے میں کسٹمزکے اعلیٰ افسران کو شکایات بھی کی گئی ہیںلیکن ان کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button