Eham Khabar
کیوموبائل نے چیک کلیئرنہ ہونے پرمحمدسرفراز کے خلاف مقدمہ درج کروادیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)میسرزڈی جی کام ٹریڈنگ کمپنی (کیوموبائل)نے موبائل کی خریداری کے عوض دیاگیاچیک کلیئرنہ ہونے پر میسرزویلکم موبائل کے مالک محمدسرفراز کے خلاف مقدمہ درج کروادیاہے۔ذرائع کے مطابق میسرزویلکم موبائل کی جانب سے میسرزڈی جی کام ٹریڈنگ کمپنی سے کیوموبائل برانڈکے موبائل کی خریداری کے عوض محمدسرفرازنے میسرزڈی جی کا م ٹریڈنگ کمپنی کو15لاکھ مالیت کا چیک دیاجیسے میسرزڈی جی کا م نے اپنے اکاﺅنٹ میں جمع کروایالیکن چیک کی کلیئرنس نہ ہوسکی جس پر کیوموبائل نے میسرزویلکم موبائل کے مالک محمدسرفراز کے خلاف پریڈی تھانہ کراچی میں ایف آئی آرنمبر830/2021درج کروادی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے پریڈی تھانہ کراچی کے افسران واہلکارچھاپہ مارنے کی تیاری کررہے ہیں تاکہ ملزم محمدسرفرازکوبہاولپور سے گرفتارکیاجاسکے۔