پورٹ قاسم ٹرمینل پر سہولیات کے فقدان کے باعث ٹریڈرزکو شدیدمشکلات کا سامنا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)قاسم انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل پر درآمدکنندگان اورکلیئرنگ ایجنٹس کے لئے سہولیات کے فقدان کے باعث ٹریڈرزکو شدیدمشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے۔ذرائع نے بتایاکہ کروڑوں روپے ٹیکس دینے والے درآمدکنندگان کو قاسم انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جارہیںاورنہ ہی ان کے بیٹھنے کی کوئی جگہ کا انتظام کیاگیاجبکہ کسٹمزافسران کو ایک کنٹینرمیں الگ سے کمرہ بناکردیاگیاہے ۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ وہ درآمدکنندگان جن کے کنسائمنٹس متفرق اشیاءکے درآمدہونے ہیں ان کی ایگزامینیشن کے لئے درآمدکنندگان کے مختص کردہ کلیئرنگ ایجنٹس کو کنسائمنٹس کی ایگزامینیشن کے لئے پورٹ ایریامیں جاناپڑتاہے جس کی وجہ سے کلیئرنگ ایجنٹس کو ایگزامینشن ایریاجانے میں شدیددشواری کا سامناکرناپڑتاہے۔اس سلسلے میں متاثرہ کلیئرنگ ایجنٹس کا کہناہے کہ اگرکلیئرنگ ایجنٹس کو ٹرمینل کے گیٹ آوٹ سے آنے اورجانے کی اجازات دی جائے تواس سے کلیئرنگ ایجنٹس کو درپیش مشکلات میں کمی ہوسکتی ہے۔